Uncategorizedحیدرآباد

وزیراعلی تلنگانہ کا چیلنج قبول، بی جے پی لیڈران نے موسی ندی میں رہنے والوں کے درمیان رہنے کا فیصلہ کیا

اس پروگرام کا مقصد ریاستی حکومت کو موسی کی بحالی پراجیکٹ میں غریبوں کے مکانات کو گرانے کے خلاف ایک مضبوط پیام دینا اورعوام کے اعتمادمیں اضافہ کرنا ہے۔

حیدرآباد: موسی ندی کے کنارے رہنے والوں کے ساتھ رہنے وزیراعلی تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر اور مرکزی وزیر کوئلہ جی کشن ریڈی کے ساتھ ساتھ دیگر بی جے پی لیڈروں نے موسی ندی میں رہنے والے افراد کے درمیان رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ سے وابستگی، سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: کشن ریڈی
جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
نرمل میں ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا افتتاح

زعفرانی جماعت کے لیڈروں نے ہفتہ کی رات 13 اسمبلی حلقوں کے تحت آنے والے موسی ندی کے 20 علاقوں میں رہنے کا فیصلہ کیاہے۔

پارٹی کے تقریباً 20 سینئر لیڈر ہفتہ کو موسی ندی سے متصل 20 بستیوں میں لوگوں کے ساتھ کھانا کھائیں گے اورشب بسری کریں گے۔

کشن ریڈی کے ساتھ پارٹی کے راجیہ سبھا رکن کے لکشمن، پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کونڈا وشویشور ریڈی، ای راجندر، سرکاری ترجمان این رام چندر راؤ اور پارٹی کے سینئر لیڈران سی سریش ریڈی، کے ایس رتنم، بی بی پاٹل، سیتارام نائک، وائی لکشمی نارائنا، وینکٹ رمنا ریڈی، جی پریمندر ریڈی، اور این وی ایس ایس پربھاکر اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔

اس پروگرام کا مقصد ریاستی حکومت کو موسی کی بحالی پراجیکٹ میں غریبوں کے مکانات کو گرانے کے خلاف ایک مضبوط پیام دینا اورعوام کے اعتمادمیں اضافہ کرنا ہے۔