وزیراعظم مودی 21 جون کو آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے ، وشاکھاپٹنم میں یومِ یوگا تقاریب میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم مودی کے دورہ کا باضابطہ شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ وہ اس ماہ کی 21 تاریخ کو وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیر اعظم بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقاریب میں عوام کے ساتھ شرکت کریں گے۔

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی ایک بار پھر آندھرا پردیش کا دورہ کرنے والے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ریاستی دارالحکومت امراؤتی کی از سرِ نو تعمیر کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی تھی۔
اب آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے انہیں بین الاقوامی یومِ یوگا میں شرکت کی دعوت دی، جس پر وزیر اعظم نے مثبت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کے دورہ کا باضابطہ شیڈول طے کر لیا گیا ہے۔ وہ اس ماہ کی 21 تاریخ کو وشاکھاپٹنم کا دورہ کریں گے۔ شیڈول کے مطابق وزیر اعظم بین الاقوامی یومِ یوگا کی تقاریب میں عوام کے ساتھ شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم 20 جون کی شام بھونیشور سے وشاکھاپٹنم پہنچیں گے، جہاں ان کے قیام کے لیے ایسٹرن نیول کمانڈ کے گیسٹ ہاؤس میں انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
21 جون کی صبح 6:30 بجے سے 7:45 بجے تک وزیر اعظم مودی آر کے بیچ روڈ پر ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ بڑے پیمانے پر یوگا ڈے کی تقاریب میں حصہ لیں گے۔ بعد ازاں وہ اسی دن صبح 11:50 پر وشاکھاپٹنم سے دہلی روانہ ہوں گے۔