تلنگانہ

وزیر اعظم مودی کا8جولائی کو دورہ ورنگل

نریندرمودی 8 جولائی کو ورنگل کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے دورہ کا پروگرام12 جولائی کو مقرر تھا تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق وہ8جولائی کو ورنگل کا دورہ کریں گے۔

ورنگل:  وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ ورنگل کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ وہ 8 جولائی کو ورنگل کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وزیر اعظم کے دورہ کا پروگرام12 جولائی کو مقرر تھا تاہم سرکاری ذرائع کے مطابق وہ8جولائی کو ورنگل کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا

 8 جولائی کو10 بجے دن وزیر اعظم ہنمکنڈہ پہنچیں گے۔ اور بھدرا کالی مندر میں پوجا کریں گے۔ بعدازاں قاضی پیٹ کے نواحی علاقہ ایودھیا پورم میں 60 ایکراراضی پر مشتمل 386 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کئے جانے والا ورک شاپ پیریا ڈیکل ویاگن اوور ہالنگ ویاگن یونٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

 بعدازاں وزیر اعظم آرٹس کالج صوبیداری گراونڈپر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ سابق میں پی ایم مترا اسکیم کے تحت میگا ٹیکسٹائیل پارک کیلئے بھومی پوجا کو قطعیت دی گئی تھی جسے گزشتہ مرکزی حکومت نے منظوری دی تھی جو ریاستی حکومت کی جانب سے نو آبجکشن(NOC) جاری نہیں کیا گیا جس کی بنا ٹیکسٹائل پارک پر وگرام کو ملتوی کردیا گیا۔