کھیل

عمران خان عظیم کپتانوں میں سے ایک تھے: روی شاستری

روی شاستری نے اپنی کتاب میں لکھاکہ عمران خان ایک عظیم کپتان اور کھلاڑی ہیں، میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں اسے سمجھنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔

لندن: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی کتاب ”اسٹار گیزنگ: دی پلیئرز ان مائی لائف“ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔

روی شاستری نے کہاکہ عمران خان نے اپنے کیریر میں جو ریکارڈ بنائے ہیں وہ خود بولتے ہیں، اگر مزید توثیق کی ضرورت ہو تو عمران خان کے ساتھ اور اس کے خلاف کھیلنے والوں کے تجربات بھی کارآمد ثابت ہوں گے۔

روی شاستری نے اپنی کتاب میں لکھاکہ عمران خان ایک عظیم کپتان اور کھلاڑی ہیں، میں یہ کیوں کہہ رہا ہوں اسے سمجھنے کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں ہے۔

 عمران خان کے ریکارڈ خود بتاتے ہیں اور اگر مزید توثیق ضروری ہو تو یہ ان سابق کرکٹرز سے بھی پوچھا جاسکتاہے جنہوں نے عمران خان کے خلاف کھیلا ہے۔ روی شاستری نے یہ بھی بتایاکہ جب ہندوستان نے 1978 میں پاکستان کا دورہ کیا تو انہوں نے پہلی بار عمران خان کو ٹی وی پر کھیلتے دیکھا۔ شاستری نے لکھاکہ وہ اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی کے طورپر اپنا نام بنارہے تھے۔ (پی ٹی آئی)