کھیل

ٹیم انڈیا میں جگہ بنانے کے مستحق تھے یہ 5 کھلاڑی

ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی نے آج یعنی 21 اگست کو ہونے والے اس میگا ایونٹ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

حیدرآباد: ایشیا کپ 30 اگست سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ بی سی سی آئی نے آج یعنی 21 اگست کو ہونے والے اس میگا ایونٹ کیلئے ہندوستانی اسکواڈ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھون کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے: شاستری

ٹیم کی کپتانی تجربہ کار بلے باز روہت شرما کریں گے جبکہ نائب کپتان ہاردک پانڈیا رہیں گے۔ نوجوان تلک ورما کو بھی ایشیا کپ کی ٹیم میں موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بڑے ہندوستانی ناموں کو بھی ٹیم سے باہر کیاگیا ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جادوئی لیگ اسپنر یوزویندر چہل ایک بار پھر بڑے ٹورنامنٹ میں ہندوستانی ٹیم کے ہاتھوں دھوکہ کھاگئے ہیں۔ چہل واحد کھلاڑی ہیں جو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں منتخب نہیں ہوئے تھے۔ اس کے بعد چہل کو 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم میں شامل کیاگیا۔

لیکن انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ ہندوستانی ٹیم کے تجربہ کار اوپنر شکھر دھون ایک ایسا نام ہے جسے ٹیم انڈیا کے ایشیا کپ اسکواڈ میں ہونا چاہئے تھا۔ لیکن اسے موقع نہیں ملا۔

گبر کو کچھ عرصہ قبل ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔ دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی ونڈے سیریز کے بعد سے وہ ہندوستانی ونڈے ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ واضح رہے کہ شکھر بڑے میچ کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بڑے ٹورنامنٹس میں ہندوستان کیلئے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس سے یہ بھی واضح ہے کہ دھون شاید ہندوستان کی ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بھی نہ ہوں۔ کیونکہ توقع ہے کہ ورلڈکپ اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ تقریباً ایک جیسے ہونے جارہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار کو بھی منتخب نہیں کیاگیا ہے۔

بھوی ہندوستان کے موجودہ بولرس میں سب سے تجربہ کار تیز گیند بازوں میں سے ایک ہیں۔ لیکن انہیں بھی کچھ عرصہ قبل ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد بھونیشور کمار بھی گبر کی طرح واپسی نہیں کرسکے۔ ان کیلئے ورلڈکپ کھیلنا تقریباً ناممکن ہے۔

ٹیم انڈیا کے تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز سنجو سیمسن کو ایشیا کپ 2023 کیلئے بیک اپ کے طورپر رکھا گیاہے۔ انہیں مرکزی ٹیم میں منتخب نہیں کیاگیا۔ اگر کوئی کھلاڑی زخمی ہوگا تو اسے ہی موقع ملے گا۔ لیکن ٹیم انڈیا کے پاس ایشیا کپ کیلئے کے ایل راہول کے علاوہ ایشان کشن بھی ہیں۔

ایسے میں سنجو کو ایشیاء کپ کے دوران پلیئنگ الیون میں موقع ملنا بہت مشکل ہے۔ آئرلینڈ کیخلاف ٹیم انڈیا کیلئے ڈیبیو کرنے والے رنکو سنگھ کو بھی تلک ورما کی طرح ٹیم میں منتخب کیا جاسکتا تھا لیکن انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔

رنکو ٹیم میں نچلے مڈل آرڈر میں کھیل سکتے تھے اور انہیں فنشر کے طورپر دیکھا جاسکتا تھا۔ انہوں نے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 21 گیندوں پر 38 رنز بنائے جس میں 2 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ لیکن انہیں بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔

a3w
a3w