انٹرٹینمنٹ

اداکار اور ہدایت کارستیش کوشک کا انتقال

ایک فلمی اداکار کے طور پر، ستیش کوشک 1987 کی سپر ہیرو فلم مسٹر انڈیا میں کیلنڈر کے کردار، دیوانہ مستانہ (1997) میں پپو پیجر کے طور پر، اور سارہ کی ہدایت کاری میں بنی برطانوی فلم برک لین (2007) میں چانو احمد کے کردار کے لیے مشہور تھے۔

ممبئی: اداکار-ہدایتکار ستیش کوشک انتقال کر گئے، آج صبح سویرے اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کیااور اسکی معلومات دی۔ "میں جانتا ہوں کہ موت اس دنیا کی آخری سچائی ہے! لیکن میں نے خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں یہ بات کسی دن اپنے بہترین دوست کے بارے میں لکھوں گا۔

متعلقہ خبریں
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
ڈرگس استعمال کیس، فلم ڈائرکٹر کو پولیس کے سامنے حاضر ہونے کی ہدایت
متھن چکرورتی کی والدہ شانتی رانی چل بسیں
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف کا جائزہ لیں گے
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی

 45 سال کی دوستی پر ایسا اچانک فل سٹاپ!! آپ کے بغیر زندگی کبھی ایک جیسی نہیں رہے گی ستیش! ” انوپم کھیر نے ٹویٹ کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔

ستیش کوشک ایک اداکار، مزاح نگار، اسکرین رائٹر، ہدایت کار اور پروڈیوسر تھے۔ وہ 13 اپریل 1955 کو ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنا کام تلاش کرنے سے پہلے تھیٹروں میں اداکاری کی۔

ایک فلمی اداکار کے طور پر، ستیش کوشک 1987 کی سپر ہیرو فلم مسٹر انڈیا میں کیلنڈر کے کردار، دیوانہ مستانہ (1997) میں پپو پیجر کے طور پر، اور سارہ کی ہدایت کاری میں بنی برطانوی فلم برک لین (2007) میں چانو احمد کے کردار کے لیے مشہور تھے۔

ستیش کوشک نے 1990 میں رام لکھن اور 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے فلم فیئر بہترین کامیڈین کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔ ستیش کوشک کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ اور ایک بیٹی ہے۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اداکار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔