جموں و کشمیر

وزیراعظم منی پور کی صورتحال پرپارلیمنٹ میں بیان دیں: فاروق عبداللہ

وزیراعظم نے اس مسئلہ پر سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے لیکن انہیں یہ بات پارلیمنٹ میں کہنی چاہئیے۔ پارلیمنٹ میں بیان دینے کے بعد وزیراعظم کو اپوزیشن کی بات بھی سننی چاہئیے۔

سری نگر: صدرنیشنل کانگریس فاروق عبداللہ نے اتوار کے دن کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کو منی پور کی صورتحال پر پارلیمنٹ میں بیان دیناچاہئیے۔ اپوزیشن کو بھی اس معاملہ پر اظہاررائے کرنے دیاجائے۔

متعلقہ خبریں
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
منی پور کی صورتحال پر وزارت ِ داخلہ میں کل اہم میٹنگ
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور

فاروق عبداللہ نے سری نگر میں میڈیا سے کہا کہ ساری دنیا منی پور کے بارے میں بات کررہی ہے۔ وزیراعظم نے اس مسئلہ پر سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے لیکن انہیں یہ بات پارلیمنٹ میں کہنی چاہئیے۔ پارلیمنٹ میں بیان دینے کے بعد وزیراعظم کو اپوزیشن کی بات بھی سننی چاہئیے۔

 ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے دیاجائے گا۔ ہمارا مقصد تنقیدکرنا نہیں ہے بلکہ صورتحال کے تعلق سے اپنے جذبات واحساسات کا اظہارکرنا ہے۔

 نیشنل کانفرنس قائد نے کہ کہ بعض لوگ اقتدار کیلئے نفرت پھیلارہے ہیں۔ خدا ایک ہے اور سب کا ہے۔ آپ اسے جس شکل میں دیکھناچاہیں یہ آپ پرمنحصر ہے۔ اس کے باوجود ہم لوگ بٹے ہوئے ہیں‘ یہ قابل افسوس ہے۔