شمالی بھارت

پولیس اسٹیشن میں شخص کو حراست میں رکھنے پر 3 پولیس ملازمین معطل

اترپردیش کے سلطان پور میں تین پولیس جوانوں جن میں ایک اسٹیشن ہاوز آفیسر شامل ہے‘ کو مبینہ طور پر ایک شخص کو حراست میں رکھنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

سلطان پور(یوپی): اترپردیش کے سلطان پور میں تین پولیس جوانوں جن میں ایک اسٹیشن ہاوز آفیسر شامل ہے‘ کو مبینہ طور پر ایک شخص کو حراست میں رکھنے پر معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جمعرات کے دن یہ بات کہی۔ پولیس نے کہاکہ یہاں دھرم گنج بازار میں چند افراد کی جانب سے ایک دکان کو آگ لگانے کے بعد مبینہ طور پر رجو لال نامی شخص کو رورل پولیس اسٹیشن میں 3 دن تک حراست میں رکھا گیا۔

رجو لال کی ماں 60 سالہ راج دی اپنے بیٹے سے ملاقات کیلئے روڈ پارکرنے کے دوران پولیس اسٹیشن کے سامنے فوت ہوگئی۔

اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویپل سریواستو نے کہاکہ ایس پی سومین برما کی جانب سے مبینہ طور پر رجولال کو تین دن تک پولیس اسٹیشن میں حراست میں رکھنے پر تین پولیس ملازمین کو معطل کردیاگیا ہے۔

ایک عہدیدار نے کہاکہ معطل شدہ پولیس ملازمین میں ایس ایچ او چندرا بھان ورما‘ سب انسپکٹر آنند گوتم اور ایک کانسٹبل شامل ہیں۔

a3w
a3w