دہلی
کووِڈ کی صورتِ حال پر وزیر اعظم کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، تاکہ ملک میں بڑھتے کیسس کے دوران کووِڈ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جاسکے۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا، تاکہ ملک میں بڑھتے کیسس کے دوران کووِڈ کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جاسکے۔
انھوں نے عوامی صحت کی نگہداشت کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے 1134 نئے کیس درج کیے گئے ہیں، جب کہ فعال کیسس کی تعداد بڑھ کر 7026 ہوگئی ہے۔
مرکزی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی۔ 5 اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 5,30,813 ہوگئی ہے۔
چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات اور مہاراشٹرا سے ایک ایک موت کی اطلاع ملی ہے، جب کہ کیرالا میں بھی ایک شخص کی جان گئی ہے۔ آج صبح 8 بجے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ بات بتائی گئی۔