کھیل

وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)

وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیرس پیرا اولمپکس میں تمغے جیتنے والے پیرا اتھلیٹس سے فون پر بات کی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم نے اس دوران مونا اگروال، پریتی پال، منیش ناروال اور روبینہ فرانسس سے بات کی۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیرس پیرا اولمپکس میں تمغے جیتنے والے پیرا اتھلیٹس سے فون پر بات کی اور ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ حکام کے مطابق وزیر اعظم نے اس دوران مونا اگروال، پریتی پال، منیش ناروال اور روبینہ فرانسس سے بات کی۔

متعلقہ خبریں
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

اس دوران پی ایم مودی نے تمغہ جیتنے والوں میں سے ہر ایک کو مبارکباد دی اور کہاکہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیاہے۔

عہدیداروں نے بتایاکہ مودی نے اونی لیکھرا کو ان کے آنے والے مقابلوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اطلاعات کے مطابق اونی وزیراعظم سے فون پر بات نہیں کرسکی کیونکہ وہ دوسرے مقابلے میں حصہ لے رہی تھیں۔ منیش ناروال سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ منیش، آپ کیسے ہیں؟ کیا آپ وہاں کے بارے میں کچھ خاص بتانا چاہیں گے؟

اس پر منیش ناروال نے کہاکہ یہاں کا موسم بہت اچھا ہے اور ہندوستانی نشانہ بازوں نے بہت اچھا کام کیاہے۔ ہم پچھلی بار سے زیادہ میڈل لائیں گے۔ ٹیم میں خوشی کا ماحول ہے۔ اونی نے سونے سے شروعات کی ہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ منیش، میں آپ سب کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

مودی نے روبینہ فرانسس کا حال دریافت کیا۔ وزیراعظم سے بات چیت کے دوران روبینہ نے کہاکہ ہم اچھے ہیں اور پچھلی بار میں ساتویں نمبر پر رہی تھی اور اس بار کانسی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ میرے لیے بہت سی چیزیں بدل گئی ہیں۔ مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ مودی نے کہاکہ آپ کو بہت بہت مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات۔

انہوں نے کہاکہ وہاں موجود دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کیلئے میری نیک خواہشات جن کے میچ ابھی باقی ہیں۔ آپ میری طرف سے اونی کو مبارکباد دیں جیسے ہی مجھے موقع ملے گا میں اس سے بات کروں گا۔ ہندوستان نے پیرس پیرالمپکس میں اب تک پانچ تمغے جیتے ہیں جن میں ایک گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔

اونی لیکھارا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ ایس ایچ 1 ایونٹ میں ہندوستان کیلئے طلائی تمغہ جیتا جبکہ مونا نے اسی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ منیش نروال نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ پریتی پال نے خواتین کے 100 میٹر T35 مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیتا اور روبینہ فرانسس نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

a3w
a3w