حیدرآباد

ناگرجنا ساگر اور سری سیلم پراجکٹس کی آبی سطح میں اضافہ

اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 554.40 فٹ درج کی گئی ہے۔ ٹی ایم سی میں ناگرجناساگر کی گنجائش 312.40 ٹی ایم سی ہے،موجودہ طورپراس کی گنجائش 219.57 ٹی ایم سی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں سے اس پروجیکٹ میں 44769 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد اس آبی ذخائر سے 3244 کیوسک پانی کو چھوڑاگیا۔

 اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 590 فٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح 554.40 فٹ درج کی گئی ہے۔ ٹی ایم سی میں ناگرجناساگر کی گنجائش 312.40 ٹی ایم سی ہے،موجودہ طورپراس کی گنجائش 219.57 ٹی ایم سی ہے۔

اسی دوران تلنگانہ و اے پی کے مشترکہ سری سیلم پروجیکٹ میں ایک بار پھر پانی کا شدید بہاودرج کیاگیا۔بالائی علاقوں سے اس پروجیکٹ میں 1,06,750 کیوسک پانی درج کیاگیا جس کے بعد 43,492 کیوسک پانی نیچے کی طرف چھوڑا جا رہا ہے۔اس پروجیکٹ میں پانی کی مکمل سطح 885 فٹ ہے اور اسکی موجودہ سطح 879.20 فٹ ہے۔