حیدرآباد
وزیر اعظم کا دورہ حیدرآباد، کانگریس قائدین زیر حراست
پولیس نے آج صبح یوتھ کانگریس صدر شیوسیناریڈی،این ایس یو آئی کے صدر وینکٹ بالاموری، دلت کانگریس کے صدرپریتم، مہیلاکانگریس کی صدر سنیتا راو اور دوسروں کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: وزیراعظم مودی کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر پولیس نے تلنگانہ کانگریس کے بیشتر لیڈروں کو احتیاطی طورپر حراست میں لے لیا۔پولیس نے آج صبح یوتھ کانگریس صدر شیوسیناریڈی،این ایس یو آئی کے صدر وینکٹ بالاموری، دلت کانگریس کے صدرپریتم، مہیلاکانگریس کی صدر سنیتا راو اور دوسروں کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق مودی کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر امکانی احتجاج کے پیش نظر ان کو احتیاطی طورپر حراست میں لیاگیا ہے۔