حیدرآباد

14 لاکھ 40 ہزار بیلٹ پیپرس کی طباعت شروع:چیف الکٹورل آفیسر

بعض حلقوں میں امیدواروں کی زیادہ تعداد کے باعث ضروری بیلٹ یونٹس تیار کر لیے گئے ہیں۔ سی ای او نے واضح کیا کہ حالات کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے خصوصی مبصرین کے ذریعہ ریاست پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی سخت کارروائیوں اور فیلڈ کی سطح کی حکمت عملی کے نتیجہ میں انتخابی شکایات کم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 لاکھ 40 ہزار بیلٹ پیپرس کی طباعت شروع ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابی ووٹنگ کے اختتام پر ووٹروں کا شکریہ ادا کیا

 بعض حلقوں میں امیدواروں کی زیادہ تعداد کے باعث ضروری بیلٹ یونٹس تیار کر لیے گئے ہیں۔ سی ای او نے واضح کیا کہ حالات کے پیش نظر مرکزی الیکشن کمیشن نے خصوصی مبصرین کے ذریعہ ریاست پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ عہدیدار کافی احتیاط سے کام کررہے ہیں کیونکہ کوئی بھی جانبداری کامظاہرہ کرتا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کسی کو بھی بخشانہیں جائے گا۔ایسے عہدیداروں کو معطل کیاجائے گا، ان کا تبادلہ کیاجائے گا۔

ریاست میں انتخابات کے سلسلہ میں صورتحال مستحکم ہے۔ ای وی ایمس کے سلسلہ میں امیدواروں کے نمائندوں کو مدعو کیاجارہا ہے۔دو طرح کے بیلٹ پیپرس کی تیاری کی جارہی ہے۔پہلا پوسٹل بیلٹ اور دوسراای وی ایم میں رہنے والا بیلٹ پیپر۔ طباعت کا کام چنچل گوڑہ پرنٹنگ پریس میں کیاجارہاہے۔

ان کے پاس پرانی مشین تھی تاہم چارماہ پہلے ان کو مشورہ دیاگیا کہ نئی مشین حاصل کریں اور اس سلسلہ میں درکار اقدامات کرنے کی بھی خواہش کی گئی تھی۔اس خواہش پر نئی مشین لائی گئی اور انتخابی مٹیرئیل کی تیاری کا کام کیاجارہا ہے۔تقریبا 14لاکھ40ہزار بیلٹس کی طباعت کا کام کیاجارہا ہے۔

a3w
a3w