آندھراپردیش

امریکہ میں منجمد جھیل پر چہل قدمی کے دوران گرنے سے آندھرا کا جوڑا غرق

جھیل کی تصویر کشی کے دوران برف کا تودا جس پر جوڑا کھڑا تھا، اچانک گر پڑا جس کے نتیجہ میں یہ دونوں پانی میں گر پڑے اور غرق ہوگئے جبکہ دونوں بیٹیاں ساحل پر تھیں اس لئے وہ بچ گئیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور کا ایک جوڑا امریکہ کی ریاست ایروزونا میں ایک منجمد جھیل پر چہل قدمی کے دوران گرنے سے غرقاب ہوگئے۔ 40 سالہ نارائنہ مدونا اور 36 سالہ ہریتا مدونا کی موت26 دسمبر کو کوکینو ملک میں اووڈس کنیان جھیل میں ہوئی۔

ضلع گنٹور میں افراد خاندان کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ جوڑا ایروزونا میں گزشتہ7 برسوں سے مقیم تھا۔ یہ جوڑا اپنی دو بیٹیوں 12 سالہ پوجیتا اور 10 سالہ ہرشیا کے ساتھ جھیل گیا ہوا تھا۔

 جھیل کی تصویر کشی کے دوران برف کا تودا جس پر جوڑا کھڑا تھا، اچانک گر پڑا جس کے نتیجہ میں یہ دونوں پانی میں گر پڑے اور غرق ہوگئے جبکہ دونوں بیٹیاں ساحل پر تھیں اس لئے وہ بچ گئیں۔

 اطلاعات کے مطابق ایک اور تلگو شہری 47 سالہ جی میڈسیٹی بھی اسی جھیل میں غرق ہوگئے تاہم اس کی تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا۔ ایمرجنسی ڈیزاسٹر ٹیموں نے بچاؤ آپریشن شروع کیا ہے۔ہریتا کی لاش اُسی دن نکالی گئی جبکہ ان کے شوہر کی لاش دوسرے دن باہر نکالی گئی۔

بیٹا اور بہو کے غرقابی کی اطلاع سن کر نارائنہ کے والد وینکٹ سبا راؤ اور والدہ وینکٹ رتنم جرپالا پارو موضع میں رہتے ہیں، صدمہ کا شکار ہوگئے۔ سبا راؤ نے بتایا کہ مہم نے  پیر کے روز نارائنہ سے فون پر بات چیت کی تھی اور امریکہ میں برفیانی طوفان اور گھر کے افراد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

جس پر نارائنہ نے اپنے والدین کو بتایا کہ طوفان کا یہاں ایروزونا میں زیادہ اثر نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سال کے آخر میں وہ چھٹیاں منانے جارہے ہیں۔