آندھراپردیش

پرائیویٹ ٹراویلس کی بس اچانک شعلہ پوش

ذرائع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس واقعہ کے وقت بس میں کتنے مسافر سوار تھے اور کیا واقعی شارٹ سرکٹ ہی آگ لگنے کی واحد وجہ تھی۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم میں رشی کونڈا کے قریب بیچ روڈ پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک پرائیویٹ ٹراویلس کی بس اچانک شعلہ پوش ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

بتایا جاتا ہے کہ چلتی بس میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ذرائع کے مطابق بس میں سوار تمام مسافر بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے جس کی وجہ سے ایک بڑا جانی نقصان ٹل گیا۔ پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اس واقعہ کے وقت بس میں کتنے مسافر سوار تھے اور کیا واقعی شارٹ سرکٹ ہی آگ لگنے کی واحد وجہ تھی۔

اس واقعہ میں بس مکمل طور پر خاکستر ہو گئی ہے۔مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔