تلنگانہ

عبوری اسپیکر کا بائیکاٹ کرنے پر کپل سبل کی بی جے پی پر تنقید

کپل سبل نے اتوار کے روز کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے اکبر الدین اویسی کو تلنگانہ اسمبلی کا عبوری اسپیکر بنانے پر تلنگانہ بی جے پی کے نو منتخب ایم ایل ایز کی جانب سے ارکان اسمبلی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے پر بھگوا جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے ایم پی کپل سبل نے اتوار کے روز کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے اکبر الدین اویسی کو تلنگانہ اسمبلی کا عبوری اسپیکر بنانے پر تلنگانہ بی جے پی کے نو منتخب ایم ایل ایز کی جانب سے ارکان اسمبلی کی حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کرنے پر بھگوا جماعت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن بے بس کٹھ پتلی، مودی کو نوٹس نہ بھیجنے پر کپل سبل کی تنقید
نیشنل ہیرالڈ کے اثاثوں کی قرقی سیاست میں نیا اوچھا پن: کپل سبل
مودی جی جنتر منتر جاکر ریسلرس کی من کی بات سنیں: کپل سبل
اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا پڑے گا: کپل سبل
مذہبی بنیاد پر سیاست کیا خلافِ دستور نہیں؟: کپل سبل

بی جے پی کے نو منتخب ارکان اسمبلی نے اکبر اویسی کے سامنے حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ایم ایل ایز کے عوامی نفرت کے اظہار سے انہیں سخت حیرت ہوئی ہے۔ اس اقدام سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ملک، کس طرف بڑھ رہا ہے۔

تلنگانہ اسمبلی کا سیشن ہفتہ سے شروع ہوا۔ پہلے دن ایوان میں نو منتخب ایم ایل ایز کو حلف دلایا گیا۔ بی جے پی کے ایم ایل ایز نے یہ کہتے ہوئے سیشن کا بائیکاٹ کیا کہ اکبر الدین اویسی کو عبوری اسپیکر بنانا قانون کے مغائر ہے۔

سوشل میڈیا پلاٹ فام ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کپل سبل نے کہا کہ بی جے پی کے 8 ایم ایل ایز نے عبوری اسپیکر اکبر اویسی کا بائیکاٹ کیا۔ اس طرح عوامی نفرت کے اظہار سے انہیں بے حد حیرت ہوئی ہے۔

آخر میرا ملک کدھر جارہا ہے۔ انہوں نے پوچھا ”آیا یہ جمہوریت کی ماں ہے؟“ جس کا ہم دعویٰ کرتے رہتے ہیں۔اسمبلی سیشن کے آغاز سے قبل گورنر نے اکبر الدین اویسی کو راج بھون میں عبوری اسپیکر کا حلف دلایا تھا۔

مرکزی وزیر وصدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ایوان میں موجود دیگر کئی سینئر ارکان کے قطع نظر اکبر اویسی کو عبوری اسپیکر بنایا گیا۔

a3w
a3w