تلنگانہ

پرینکاگاندھی تلنگانہ میں دو ضمانتوں کاآغازکریں گی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی اس ماہ کی 27تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔

حیدرآباد: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی اس ماہ کی 27تاریخ کو تلنگانہ کا دورہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد

ذرائع کے مطابق ریاست میں کانگریس حکومت کی 6ضمانتوں میں سے دو اہم 200یونٹ تک مفت بجلی اور500روپئے میں گیس سلنڈر کی ضمانتوں کا پرینکا گاندھی آغازکریں گی۔

چیوڑلہ میں 27فروری کوپرینکاگاندھی دورہ کریں گی جہاں وہ ان دوضمانتوں پر عمل کاآغازکریں گی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پہلی مرتبہ پرینکا گاندھی اس تلگوریاست کا دورہ کررہی ہیں۔