ایشیاء

بنگلہ دیش میں 2 ٹرینوں میں ٹکر، 15 افراد ہلاک، 100 زخمی

حکام نے بتایا کہ مشرقی شہر بھیراب میں حادثے اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرین مخالف سمت سے آنے والی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس سے دو مسافر بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں پیر کو دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 100 افراد زخمی ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ خبریں
گوالیار میں 14 برس بعد بین الاقوامی میاچ
ہندوستان بنگلہ دیش کو 200 ایکڑ زمین واپس کرے گا
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
شیخ حسینہ کے خلاف کیسس کی تعداد 155 ہوگئی
بنگلہ دیشی پولیس جوابی کارروائی کے خوف سے فیلڈ ڈیوٹی کرنے کو تیار نہیں

حکام نے بتایا کہ مشرقی شہر بھیراب میں حادثے اس وقت پیش آیا جب ایک مال بردار ٹرین مخالف سمت سے آنے والی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی، جس سے دو مسافر بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

اب تک 15 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ بہت سے افراد زخمی ہیں۔ بھیراب کے ایک سرکاری منتظم، صادق الرحمان نے اے ایف پی کو یہ بات بتائی۔ بھیراب، دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھے گی۔ امدادی کارکنوں نے کام شروع کردیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ وہ کوچس کے نیچے کچلی اور پھنسی اور لاشیں دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ میں کم از کم 100 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رحمان نے کہا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:00 بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرین دوسری ٹرین کی طرح اسی لائن میں داخل ہوگئی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں ٹرین حادثات عام ہیں اور اکثر ناقص سگنلنگ، لاپرواہی، پرانے ٹریک یا دیگر رن ڈاؤن انفراسٹرکچر کی وجہ سے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔