پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF)کے پروفیشنلز سمٹ 2024 کا انعقاد
اجلاس کا آغاز PSF کے صدر اور Klick Mind Learning Solutions کے سی ای او جناب عبدالمحی کے متاثر کن افتتاحی خطاب سے ہوا۔ پیشہ ور افراد کے لائف سائیکل پر ان کی پریزنٹیشن نے PSF کے پروگراموں کے اثرات کو اجاگر کیا۔
حیدرآباد: پروفیشنلز سالیڈیرٹی فورم (PSF) نے انجینئرز انسٹی ٹیوٹ، خیرت آباد میں پروفیشنلز سمٹ 2024 کی میزبانی کی۔جس میں آئی ٹی پروفیشنلز، کاروباری افراد اور اختراع کاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد کیریئر کی تبدیلی، مصنوعی ذہانت، اور انٹرپرینیورشپ جیسے اہم موضوعات پر توجہ دینا تھا۔ تاکہ آج کے نوجوان آج کی تیزی سے ترقی پذیر جاب مارکیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
اجلاس کا آغاز PSF کے صدر اور Klick Mind Learning Solutions کے سی ای او جناب عبدالمحی کے متاثر کن افتتاحی خطاب سے ہوا۔ پیشہ ور افراد کے لائف سائیکل پر ان کی پریزنٹیشن نے PSF کے پروگراموں کے اثرات کو اجاگر کیا۔ انسائٹس اینڈ ڈیٹا کے گلوبل ہیڈ آف لرننگ سجاد احمد نے”Unlock Your Career Growth Excel in a Rapidly Changing World” کے عنوان پر کلیدی خطبہ دیا۔
جناب احمد نے جدید پیشہ ورانہ منظر نامے کے لیے ایک اہم ٹولز کے طور پر موافقت اور مسلسل اپ سکلنگ کی ضرورت پر زور دیا۔صبح کے سیشن میں پر ایک پینل ڈسکشن پیش رکھا گیاتھا۔ جس کی نظامت ڈیلوئٹ کنسلٹنگ کے سینئر منیجر سید ابرار حسینی نے کی۔
معزز پینلسٹس نے پیشہ ورانہ ترقی کے لیے AI سے فائدہ اٹھانے اور اس سے صنعتوں میں آنے والی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کرنے کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔نثار محمد،جاوید اختر شیخ نے انٹرپرینیورشپ اور انوویشن پرحکومتی اقدامات اور حکومت کے تعاون سے چلنے والے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔
محمد عارف سبیل، سمرتھ سرسوت (جین پییکٹ)، ساجی مارک (ریان)، صفیوز خان،نکہت قریشی (سائیکرونی)،سینئر ریسرچ سائنٹسٹ ڈاکٹر ہری پرساد، محمد خالدو دیگر پروفیشنلس نے بھی اس موقع پر مخاطب کیا.