آندھراپردیش

اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں چندرا بابو نائیڈو کو مستقل ضمانت

آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے مقدمہ میں سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کی مستقل ضمانت منظور کرلی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش ہائی کورٹ نے اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کے مقدمہ میں سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو کی مستقل ضمانت منظور کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کی عبوری ضمانت کی درخواست، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
صدر ٹی ڈی پی چندرا بابو کی درخواست پر سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
سنٹرل جیل میں میری زندگی کو خطرہ، چندرا بابو نائیڈو کا الزام
وائی ایس آر سی پی، حکمرانی کیلئے نااہل : برہمنی

ہائی کورٹ کے وکیل نے بتایا کہ چندرا بابو نائیڈو جو 28نومبر تک عبوری ضمانت پر تھے کو اس معاملہ میں مستقل ضمانت حاصل ہوگئی ہے۔

تلگودیشم کی قانونی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ایڈوکیٹ سدھارتھ لترا نے عدالت میں دلائل پیش کئے جس کے بعد اے پی ہائیکورٹ نے انہیں مقدمہ میں مستقل ضمانت منظور کرلی۔

چندرابابو کو مکمل ضمانت پر تلگودیشم کے کیڈر اور ہمدردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں نائیڈو کو اس معاملہ کے سلسلہ میں عبوری راحت دی گئی تھی جس پر وہ راجمندری جیل سے رہا ہوئے تھے۔

a3w
a3w