حج، مقدس مقامات پر آتشزدگی کے خطرات سے نمٹنے ان چیزوں پر امتناع
سیول ڈیفنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایل پی جی کی تمام اقسام اور سائسیز کے داخلے اور ان کے استعمال پر امتناع کی توثیق کی ہے جبکہ عازمین کے خیموں اور مقدس مقامات میں سرکاری ایجنسیوں کے دفاتر میں یہ امتناع برقرار رہے گا۔
ریاض: سیول ڈیفنس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایل پی جی کی تمام اقسام اور سائسیز کے داخلے اور ان کے استعمال پر امتناع کی توثیق کی ہے جبکہ عازمین کے خیموں اور مقدس مقامات میں سرکاری ایجنسیوں کے دفاتر میں یہ امتناع برقرار رہے گا۔
آج اس کا نفاذ عمل میں آیا جو ذی الحجہ کا پہلا دن ہے۔
سیول ڈیفنس نے اس بات کی وضاحت کی کہ مقدس مقامات پر عازمین کے کیمپس میں آتشزدگی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے احتیاطی اقدامات کے چوکھٹے میں یہ فیصلہ کیاگیا ہے اور سیکوریٹی حکام کے تال میل سے اسے روبہ عمل لایا جائے گا۔
سیول ڈیفنس نے بتایا کہ ہر قسم کے ایل پی جی سیلنڈر بشمول چھوٹے سیلنڈر جنہیں پانی گرم کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے انہیں ضبط کرلیا جائے گا۔
جو بھی اس امتناع کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔
سیول ڈیفنس کی احتیاطی اور حفاظتی نگرانکار ٹیمیں اس بات پرنظررکھیں گی کہ مینا‘ مزدلفہ اور عرفات جیسے مقامات میں سختی سے اس امتناع پر عمل کیا جارہا ہے یا نہیں جبکہ یہ کارروائی فیلڈ نگرانکار ٹور کی جانب سے کی جائیں گی جس سے تمام سرکاری دفاتر ایجنسیاں اور تجارتی ادارے بھی شامل رہیں گے۔