حیدرآباد

موسی ندی میں نئی جان ڈالنے کا پراجکٹ، اراضیات کے حصول کیلئے تازہ نوٹیفکیشن جاری

 اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت نے تازہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ضلع رنگا ریڈی کے گولکنڈہ اور گنڈی پیٹ منڈلوں میں تقریباً 50 ایکڑ سے زائد اراضیات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت کے باوقار موسی ندی کو خوبصورت بنانے اوراس میں نئی جان ڈالنے کے پراجکٹ کے سلسلہ میں پہلا بڑا قدم اٹھاتے ہوئے موسیٰ ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تحت اراضیات کے حصول کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
موسیٰ ریورفرنٹ ترقیاتی پروجیکٹ کو جلد شروع کرنے چیف منسٹر کی ہدایت
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
ایچ پی وی ویکسین: ایک انجکشن، سروائیکل کینسر کے خاتمے کی امید
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی

 اس سلسلہ میں تلنگانہ حکومت نے تازہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ضلع رنگا ریڈی کے گولکنڈہ اور گنڈی پیٹ منڈلوں میں تقریباً 50 ایکڑ سے زائد اراضیات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام نے دیہات وار اور سروے نمبروں کے ساتھ اراضیات کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے۔ حکومت نے اراضیات کے مالکین کو یقین دلایا ہے کہ انہیں موجودہ بازاری قدر کے مطابق مناسب معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس اراضی کے حصول پر کوئی اعتراض ہے تو وہ مقررہ وقت کے اندر متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر سکتا ہے۔

یہ ترقیاتی کام حیدرآباد، رنگا ریڈی اور میڑچل ملکاجگری اضلاع کے 14 منڈلوں اور 46 دیہاتوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 55 کلومیٹر کے رقبہ پر مرحلہ وار کام کیا جائے گا۔

 ندی کی صفائی کے ساتھ ساتھ دونوں کناروں پر سیاحتی مراکز، باغات اور عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیاجائے گا۔اراضی کے حصول کے عمل میں تیزی آنے کے بعد، توقع ہے کہ جلد ہی زمینی سطح پر تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔