تلنگانہ

زرعی بورویلز پر سولار پمپ سیٹس نصب کرنے کا منصوبہ: بھٹی وکرامارکہ۔ حکومت نئی برقی پالیسی پر عمل پیرا

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے کہا ہے کہ حکومت نئی برقی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بہت جلد حکومت اپنے اخراجات سے کسانوں کے بورویلز کو سولار پمپ سٹ سے مربوط کرے گی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکہ نے کہا ہے کہ حکومت نئی برقی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ بہت جلد حکومت اپنے اخراجات سے کسانوں کے بورویلز کو سولار پمپ سٹ سے مربوط کرے گی۔

متعلقہ خبریں
امریکہ اور جاپان کے دورہ سے ڈپٹی چیف منسٹر کی واپسی
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
دسہرہ کے موقع پر آر ٹی سی مسافرین سے زیادہ کرایہ کی وصولی پر تنقید
وجے دشمی کے موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ نے عوام کو حلف دلایا (ویڈیو)

اس سے دھان کی کاشت کرنے والے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر آج ایشوراؤ پیٹ میں آئیل پام فیکٹری میں پاور پلانٹ کا افتتاح انجام دے رہے تھے۔ ریاستی وزراء تملا ناگیشور راؤ، پی سرینواس ریڈی بھی 2.5میگا واٹ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے جو36کروڑ کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے۔

ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت توانائی کی نئی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہم تمام کسانوں کے بورویلز پر بہت جلد سولار پمپ سیٹس نصب کریں گے گرچیکہ کسان برقی چارجس ادانہ کرتے ہوں لیکن سوالار پمپ سٹ کے علاوہ زائد برقی گِرڈ کے ذریعہ فراہم کی جائے گی جس سے کسانوں کو زائد آمدنی ہوگی۔

زائد آمدنی کیلئے ہم پائلٹ پروجیکٹ کو جاریہ موسم میں کاشت سے شروع کریں گے۔ بھٹی وکرامارکہ نے کہا کہ ہم بعض دیہاتوں میں دسہرے کے موقع پر رووف ٹاپ سولارپروجیکٹ شروع کررہے ہیں۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ تلنگانہ کی تاریخ میں 20ہزار میگا واٹس سوالار پروجیکٹ نصب کئے جائیں۔

بعدازاں ایشور راو پیٹ میں زائد کاشتکاری کیلئے بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں آئیل فیڈ کسانوں میں مذکورہ سوالاپروجیکٹ کے فوائد سے واقف کروایا گیا۔ رکن اسمبلی جے آدی نارائنہ، کو نانانی،راگھو ریڈی اور کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔