جرائم و حادثات

سادھو نے پانچ سالہ معصوم بچے کو زمین پر پٹخ کر مارڈالا: ویڈیو

متھرا کے گووردھن میں ایک 5 سالہ لڑکے کی موت اس وقت ہو گئی جب اسے 52 سالہ اوم پرکاش نے بے دردی سے زمین پر پھینک دیا۔

آگرہ: متھرا کے گووردھن میں ایک 5 سالہ لڑکے کی موت اس وقت ہو گئی جب اسے 52 سالہ اوم پرکاش نے بے دردی سے زمین پر پھینک دیا۔

متعلقہ خبریں
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
عبادت گاہوں سے متعلق عدالتوں کے فیصلے اور حکومت کا رویہ تشویشناک : امیر شریعت
متھرا کے شاہی عیدگاہ مسجد کامپلکس کے سروے پر روک برقرار
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
ہیما مالنی نے 7ہزار بچوں کیلئے رسوئی کا آغاز کیا

موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گووردھن علاقہ کے رادھا کنڈ میں پیش آیا۔ سادھو کے بھیس میں ایک شخص نے 5 سالہ لڑکے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے پکڑ لیا۔ اس کے بعد اس نے بچے کی ٹانگیں پکڑ کر زمین پر پٹخنے لگا۔ ملزم بچے کی موت تک یہ حرکت کرتا رہا، ٹکر اتنی شدید تھی کہ لڑکے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ تمام واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

یہ منظر دیکھ کر وہاں موجود لوگ دوڑ پڑے اور ملزم کو شدید زدوکوب کیا۔ اس کے بعد پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پورے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور کارروائی کی جا رہی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کی شناخت 52 سالہ اوم پرکاش کے طور پر کی گئی ہے۔ دوسری جانب لڑکے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کی بچے پر حملہ کرنے کی وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔

a3w
a3w