تلنگانہ

ممتاز صنعت کار گوتم اڈانی کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

اڈانی گروپ کے صدرنشین گوتم اڈانی نے آج تلنگانہ سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) اڈانی گروپ کے صدرنشین گوتم اڈانی نے آج تلنگانہ سکریٹریٹ پہنچ کر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خیرسگالی ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت اچانک اربوں ڈالر کم ہو گئی
مودی دور میں سرمایہ کاری اور عام کھپت کا ڈبل انجن پٹری سے اتر گیا: کانگریس
اسکلس یونیورسٹی میں دسہرہ کے بعد کورسس کا آغاز
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری

اس دوران کئی امور پر خاص کر اڈانی گروپ کی جانب سے ریاست میں سرمایہ کاری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر گوتم اڈانی نے ریاست میں قائم کی جارہی ینگ انڈیا اسکل یونیورسٹی کے لئے ایک سوکروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کو چیک حوالے کیا۔چیف منسٹرریونت ریڈی نے اپنے ایک ویڈیوپیام میں یہ بات بتائی۔

واضح رہے حکومت تلنگانہ نے ریاست کے نوجوانوں کو ہنرمندی کی تربیت کیلئے ریاست میں ’ینگ انڈیا“ اسکل یونیورسٹی قائم کی ہے۔