حیدرآباد
آئی پی ایس عہدیدار کی کارکو نقصان پہنچانے پر اداکارہ ڈمپل حیاتی کیخلاف معاملہ درج
حیدرآباد: شہرحیدرآبادکی جوبلی ہلز پولیس نے اپارٹمنٹ میں آئی پی ایس عہدیدار کی کار کو نقصان پہنچانے پر ٹالی ووڈ اداکارہ اور ان کے بوائے فرینڈ کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآبادکی جوبلی ہلز پولیس نے اپارٹمنٹ میں آئی پی ایس عہدیدار کی کار کو نقصان پہنچانے پر ٹالی ووڈ اداکارہ اور ان کے بوائے فرینڈ کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے اپنی کار سے اسی عمارت میں رہنے ولے ٹریفک پولیس کے سینئر عہدیدار کی کار کو ٹکر دید ی اور اس کو نقصان پہنچایا۔
اس عہدیدار کے ڈرائیور کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے یہ معاملہ درج کرلیا۔
اپنی شکایت میں ڈرائیور نے کہا کہ اداکارہ اور اس کے بوائے فرینڈ ڈیوڈ نے جان بوجھ کر اس کار کو نقصان پہنچایا۔
پولیس نے دونوں کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ41A کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے ان کو نوٹس جاری کی۔
اس نوٹس میں ان سے خواہش کی گئی کہ وہ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوں۔