حیدرآباد

ممتاز شاعر ادیب و سینئر صحافی محمد طاہر رومانی کو اردو اکیڈیمی تلنگانہ کا کارنامہ حیات ایوارڈ

تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ممتاز شاعر ادیب و سینئر صحافی جناب محمد طاہر رومانی ایڈیٹر ترکش ہند کو ان کی دیرینہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں کارنامہ حیات ایوارڈ بنام محبوب حسین جگر برائے سال2019سے نوازا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے ممتاز شاعر ادیب و سینئر صحافی جناب محمد طاہر رومانی ایڈیٹر ترکش ہند کو ان کی دیرینہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں کارنامہ حیات ایوارڈ بنام محبوب حسین جگر برائے سال2019سے نوازا گیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
اردو اکیڈمی کی کارکردگی مفلوج، فنڈز کی اجرائی نہ ہونے سے شعراء، ادیب اور جرنلسٹوں میں مایوسی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام رویندرا بھارتی آڈٹیوریم میں منعقدہ تقریب میں وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ دیا گیا۔اس موقع پر سرینواس گوڑوزیر سیاحت و ثقافتی امور‘اے کے خان مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور‘خواجہ مجیب الدین صدر نشین اردو اکیڈیمی‘طارق انصاری صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن‘محمد سلیم صدر نشین ریاستی حج کمیٹی‘بی شفیع اللہ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی‘کرشنا سپرٹنڈنٹ اردو اکیڈیمی‘کے علاوہ دیگر معززین بھی موجود تھے۔

جناب طاہر رومانی نے گزشتہ زائداز40 برسوں تک اردو کے موقر روزناموں کے علاوہ خبر رساں اداروں میں بھی خدمات انجام دیں۔

انہوں نے 1977میں شام نامہ ”خون ناب“سے اپنی صحافتی خدمات کا آغاز کیا۔1978میں وہ جناب محمود انصاری(مرحوم) کی زیر ادارت شائع ہونے والے روزنامہ منصف سے وابستہ ہوئے۔ کچھ عرصہ تک اخبار اردوملاپ میں بھی کام کیا۔

1990سے1997تک روزنامہ سیاست میں خدمات انجام دینے کے بعد جب جناب خان لطیف محمد خان (مرحوم) نے روزنامہ منصف کو نئے رنگ و روپ میں اشاعت کا آغاز کیا تو اس کیلئے جناب طاہر رومانی کی خدمت حاصل کی گئی۔

صحافت کے زمرہ میں جناب محبوب حسین جگر(مرحوم) کے نام سے موسوم کارنامہ حیات ایوارڈ س حاصل کرنے والوں میں جناب طاہر رومانی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انھوں نے روزنامہ سیاست کے ایڈیٹر جناب عابد علی خان(مرحوم) جوائنٹ ایڈیٹر جناب محبوب حسین جگر(مرحوم) کے ساتھ کام کیا۔

علاوازیں جناب طاہر رومانی‘اے این ایس‘دکن نیوز اور اورینٹ نیوز سرویس جیسی نیوز ایجنسیز میں کام کرتے رہے۔

2014سے وہ ترکش ہند وہفتہ وارنکال رہے ہیں اور وہ فری پریس ایڈیٹرس اینڈ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف صحافیوں کی تنظیموں میں سرگرم ہیں۔ انہیں صحافتی خدمات کے عوض کئی ایک تنظیموں کی جانب سے ایوارڈس بھی عطا کئے گئے۔