کھیل

بچوں کی نشوونما کیلئے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری:ثانیہ مرزا

معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ بچوں کی نشوونما کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔

حیدرآباد: معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے کہا کہ بچوں کی نشوونما کے لیے صحت مند ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں
سی بی ایس ای کلسٹر VII بیڈمنٹن چیمپئن شپ برائے لڑکیاں 2024 کا شاندار اختتام
ثانیہ نے اذہان ملک کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کی
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ
اساتذہ اخلاص و محبت کے ساتھ تعلیم دیں، اصلاح صرف سختی سے ممکن نہیں – تربیتی کیمپ میں علما کا خطاب
لفٹ میں ڈاکٹر کی موقع پر موت قطب اللہ پور میں المناک حادثہ

انہوں نے کہا بچوں کے جینے، کھیلنے اور بڑھنے کے لئے موجودہ دور میں مخصوص ماحول کی فرہمی ضروری ہے جوا سی سا حیدرآباد کی شکل میں حیدرآباد میں موجود ہے۔ اتوار کو ’سی سا‘ کا دورہ کرنے کے بعد ثانیہ نے کہا اس مرکز کو بچپن کی خوشی اور نشوونما کو متوازن کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک متحرک مرکز ہے جس کے نیچے خاندانی تعلقات، تخلیقی تلاش اور ہمہ گیر ترقی کو یکجا کیا گیا ہے۔

اس نے کہا کہ’سی سا‘ کا فلسفہ تین بنیادی اصولوں پر بنایا گیا ہے جو فیملی کیفے، پلے زون، اور فٹنس پروگرام پر مشتمل ہے جو بچوں اور والدین کے لیے یکساں منزل کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں خاندان اکٹھے ہو سکتے ہیں، میل ملاپ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔