حیدرآباد

اولڈ پنشن اسکیم کی بحالی کا وعدہ پورا کیا جائے، تلنگانہ حکومت سے پی آر ٹی یو کامطالبہ

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے خواہش کی گئی کہ وہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ میں پھیلی ہوئی اس بے چینی کودورکریں پی آر ٹی یو ٹی ایس بہادر پورہ منڈل برانچ نے لنچ بریک کے دوران بہادر پورہ منڈل کے ایم آر او کو یہ یادداشت پیش کی ۔

 حیدرآباد: اساتذہ کی نمائندہ تنظیم پی آر ٹی یو ٹی ایس( پروگریسیو ریکگنائزڈٹیچرس اسوسی ایشن ) بہادرپورہ منڈل کی صدر معراج سلطانہ کی قیادت میں بہادرپورہ تحصیلدار کو ایک یادداشت پیش کی گئی  جس میں تلنگانہ حکومت سے کہا گیا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں متعارف کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد
اولیاء اللہ کے آستانے امن و سلامتی، یکجہتی اور بھائی چارہ کے مراکز،ہنری مارٹن انسٹیٹیوٹ کے غیر ملکی طلباء کا دورہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ

 یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کی مخالفت کرتے ہوئے سی پی ایس کے متبادل کے طور پر، تلنگانہ ریاستی حکومت اس یونیفائیڈ پنشن اسکیم میں شامل نہ ہو اور اس کے بجائے پرانی پنشن اسکیم OPS کو ہی  نافذ کرنا چاہیے یادداشت میں یادلایا گیا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابی منشور میں وعدہ بھی کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کے وظیفہ کو پرانی اسکیم کے تحت بحال  کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس پر عمل آوری کا آغاز نہیں ہوا ہے۔

 چیف منسٹر اے  ریونت ریڈی سے خواہش کی گئی کہ وہ سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ میں پھیلی ہوئی اس بے چینی کودورکریں پی آر ٹی یو ٹی ایس بہادر پورہ منڈل برانچ نے لنچ بریک کے دوران بہادر پورہ منڈل کے ایم آر او کو یہ یادداشت پیش کی ۔  اس موقع پر سکریٹری اظہر جہاں’ خواتین شعبہ  کی سکریٹری نصرت تبسم، اور عظمیٰ سلطانہ، منیر بانو، فرحین ترنم اور ساجدہ بیگم موجود تھے۔