تلنگانہ

عوامی حکمرانی پروگرام، عوام کو الجھن کاسامنا:کشن ریڈی

مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے درخواستوں کے نام پر وقت گزارنے کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر و تلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے درخواستوں کے نام پر وقت گزارنے کا ریاستی حکومت پر الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
فلم ”گیم چینجر“کے اضافی شوز اور ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی اجازت سے حکومت دستبردار، احکام جاری
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے عوامی حکمرانی کے تحت جو درخواست قبول کی جارہی ہیں اس میں کچھ گڑبڑ ہے۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو درخواستوں میں الجھن کا سامنا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلی بی آر ایس حکومت نے نئے راشن کارڈس جاری نہیں کیے تھے۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کوریاست کا درجہ دلانے کیلئے چلائی گئی تحریک کے دوران گرفتار ہوکر جیل جانے والے افراد کی تمام تفصیلات مانگی جارہی ہیں حالانکہ یہ تفصیلات حکومت کے پاس ہیں۔

کشن ریڈی نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت کی نیت صاف ہے تو وہ بغیر کسی درخواست کے تمام اہل مستحقین تک اسکیمات کا فائدہ پہنچائے۔