بھارت

نائیجیریا مودی کو ’دی گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی نائجر‘ سے نوازے گا

نائیجیریا وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے باوقار ایوارڈ ’دی گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی نائجر‘ سے نوازے گا۔

نئی دہلی/ابوجہ: نائیجیریا وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے باوقار ایوارڈ ’دی گرینڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی نائجر‘ سے نوازے گا۔

متعلقہ خبریں
قیامت خیز منظر: اسکول کی عمارت گر گئی، امتحان دینے والے 22 طلبہ جاں بحق، 130 سے زائد زخمی
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز

وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کو کہا کہ نائیجیریا کے دورے پر آئے مسٹر مودی کو نائجیرین ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ واحد غیر ملکی شخصیت ہیں جنہیں 1969 میں یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

کسی بھی ملک کی جانب سے مسٹر مودی کو دیا جانے والا یہ 17 واں بین الاقوامی اعزاز ہوگا۔ واضح رہے کہ مسٹر مودی اپنے تین ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں کل نائیجیریا پہنچے تھے۔