حیدرآباد

’’مسئلہ فلسطین و اسماعیل ھنیہ کی شہادت‘‘ کے عنوان پر ہفتہ کو دفتر تحریک مسلم شبان میں اجلاس عام

صدر دفتر تحریک مسلم شبان واقع اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ چادر گھاٹ میں ’’مسئلہ فلسطین و اسماعیل ھنیہ کی شہادت‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس عام بروز ہفتہ 3 اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: صدر دفتر تحریک مسلم شبان واقع اعظم پورہ نزد مسجد صحیفہ چادر گھاٹ میں ’’مسئلہ فلسطین و اسماعیل ھنیہ کی شہادت‘‘ کے عنوان سے ایک اجلاس عام بروز ہفتہ 3 اگست کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل چور دروازے سے اوقافی جائیدادوں کو غصب کرنے کی سازش: مشتاق ملک
وحدت اسلامی ہند کا ”یوم شہادت بابری مسجد“کا انعقاد
قدر و قیمت میں ہے خُوں جن کا حرم سے بڑھ کر
مکہ مسجد کا لاؤڈ اسپیکر منقطع کیا جاناسنگین غلطی: مشتاق ملک
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط

صدر تحریک مسلم شبان و شرعی فیصلہ بورڈ جناب محمد مشتاق ملک کی صدارت اور نگرانی میں اجلاس عام منعقد ہوگا۔  

اجلاس عام سے مولانا مفتی عبدالفتح استاذ الحدیث، جناب محمد عبدالعزیز صدر ایم پی جے، جناب مقیم الدین فرزند مولانا نصیر الدین، ڈاکٹر توفیق احمد وحدت اسلامی، جناب ناظم الدین فاروقی صدر سلامہ، جناب محمد رحیم اللہ خان نیازی سابق صدر اردو اکیڈیمی، مولانا حافظ و قاری خالد علی خان خطیب و مرکزی رکن شبان، جناب مجاہد مشتاق انچارج شہری کمیٹی مخاطب کریں گے۔

قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطین کی بازیابی کی جدوجہد امت مسلمہ کی دینی و ملی ذمہ داری ہے۔ ارض فلسطین کی آزادی اور بیت المقدس کی آزادی کی اس جدوجہد کو ہندوستان بالخصوص حیدرآباد نے مکمل تائید و حمایت کی ہے۔

ہزاروں بے قصور افراد کا قاتل اسرائیل ہے جس کو امریکہ اور مغربی ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ظالم صہیونیوں نے 39 ہزار خواتین، بچوں اور مظلوم فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

شہید اسماعیل ھنیہ نے بیت المقدس اور ارض فلسطین کے لئے اپنے خاندان اور اپنی قربانی دی ہے۔ شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت کے لئے ہمیں آگے آنا چاہئے۔

صہیونیت کے خلاف منقعد ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے۔

a3w
a3w