کرناٹک

افسران نے ووٹنگ کی حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی ساڑھیاں پہنیں

ضلع انتظامیہ کی 8سینئر خواتین عہدیداروں نے خصوصی طورپر ڈیزائن کردہ گئی ریشمی ساڑھیاں پہنی تھیں جن پر ایک خصوصی پیغام تھا جس میں ووٹر کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی جس کی ہمہ جہت تعریف کی گئی۔

چامراج نگر: ضلع انتظامیہ کی 8سینئر خواتین عہدیداروں نے خصوصی طورپر ڈیزائن کردہ گئی ریشمی ساڑھیاں پہنی تھیں جن پر ایک خصوصی پیغام تھا جس میں ووٹر کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی گئی تھی جس کی ہمہ جہت تعریف کی گئی۔

چامراج نگر کرناٹک لوک سبھا کے اُن 14 حلقوں میں شامل ہے جہاں جمعہ کو ووٹنگ ہو ئی ہے۔ ان 8 خواتین میں چامراج نگر کی ڈپٹی کمشنر شلپا ناگ، جو چامراج نگر لوک سبھا حلقہ کے الیکشن آفیسر بھی ہیں، جنہوں نے اپنی ساڑیوں پر ’چوناونا پروا۔دیشدا گروا‘ (انتخابات کا تہوار ملک کا فخر ہے) کا پیغام لکھوایا تھا۔

ناگ نے پی ٹی آئی کو بتایا ”ہاتھ سے بنی ہوئی ریشمی ساڑیاں روایتی بنکروں اور بنائی کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے ہیں جس کے لئے چامراج نگر جانا جاتا ہے اور ووٹنگ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ان کا تعاون حاصل کیا گیا۔

دوسرے عہدیدان جنہوں نے سبز اور نیلے رنگ کی ساڑیاں پہنی تھیں، ان میں ایک ایڈیشنل کمشنر، تین اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرس اور دو تحصیلدار شامل تھے۔

a3w
a3w