تلنگانہ

بی آرایس کو دھکہ، رکن پارلیمنٹ وینکٹیش کانگریس میں شامل

عام انتخابات سے پہلے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو شدید دھکہ لگاکیونکہ اس کے پداپلی کے رکن پارلیمنٹ وینکٹیش نے ریاست کی حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: عام انتخابات سے پہلے تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس کو شدید دھکہ لگاکیونکہ اس کے پداپلی کے رکن پارلیمنٹ وینکٹیش نے ریاست کی حکمران جماعت کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

دہلی میں اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری وینوگوپال، تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی کی موجودگی میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر ان کو پارٹی کا کھنڈواپہنایاگیا۔وہ وزیراعلی ریونت ریڈی کے ساتھ کے سی وینوگوپال کے مکان پہنچے جہاں انہوں نے مختلف امور پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا۔

متحدہ محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے بی آرایس کے بعض لیڈروں نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔