سٹی کمشنر پولیس شادی خانوں پر بھی خاص توجہہ دیں
کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے مذہبی جلسوں میں ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، جو ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ ان کو چاہئے کہ وہ شہر کے شادی خانوں کا بھی رخ کریں اور فنکشن ہالس کے اوقات میں تبدیلی لاکر بگڑے ہوئے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
حیدرآباد: کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے مذہبی جلسوں میں ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، جو ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ ان کو چاہئے کہ وہ شہر کے شادی خانوں کا بھی رخ کریں اور فنکشن ہالس کے اوقات میں تبدیلی لاکر بگڑے ہوئے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔
باخبر ذرائع کے بموجب ان دنوں شادی خانوں میں رات دیر گئے تھے تقاریب ہورہی ہیں اور بعض اوقات تو صبح 4بجے تک تقاریب چلتی ہیں۔ رقص وموسیقی اور آتشبازی سے شادی خانوں کے قریب گھروں میں رہنے والوں کی نیند حرام ہوجارہی ہے۔
بچوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے اور جو لوگ بیمار ہیں اور خاص طورپر دل کے مریض ہیں ان کی صحت کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ کمشنر پولیس کو چاہئے کہ وہ اس جانب بھی خاص توجہ دیں۔
شادی خانوں کو ایک بجے شب بند کردینے اور تقاریب برخاست کردینے کے احکام جاری کریں۔ جہاں تک شادی کی بارات کا تعلق ہے، بارات 10 بجے شب تک ہی شادی خانہ تک پہنچ جانے اور بارات اس وقت تک ختم کردیئے جانے کی ہدایت جاری کریں۔