کھیل
پی وی سندھو انڈیا اوپن کے پہلے راؤنڈ میں باہر،تنوی شرما بھی آؤٹ
سندھو کا کھیل دیکھنے آئے ہندوستان شائقین کو اپنی بیڈمنٹن اسٹار کی ہار سے شدید مایوسی ہوئی
نئی دہلی : دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی
سندھو نے انڈیا اوپن میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ بدھ کے روز پہلے ہی راؤنڈ میں ویتنام کی کھلاڑی تھوی لینھ اینگوییَن کے خلاف تین گیموں کے سخت مقابلے میں 22-20، 12-21، 15-21 سے ہار گئیں۔
سندھو نے یہ میچ اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ایک گھنٹے آٹھ منٹ میں کھو دیا۔ سندھو کا کھیل دیکھنے آئے ہندوستان شائقین کو اپنی بیڈمنٹن اسٹار کی ہار سے شدید مایوسی ہوئی۔دوسرے میچوں میں، مالویکا بنسوڑ نے چینی تائی پے کی کھلاڑی پے یو پو کو 41 منٹ میں 21-18، 21-19 سے شکست دے کر پری-کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ایک اور میچ میں، مین ڈرا میں شامل تنوی شرما دوسری سیڈ، چین کی وانگ ژی یی سے 20-22، 21-18، 13-21 سے ہار کر باہر ہو گئیں۔