تلنگانہ
ٹرینڈنگ

نلی کے سالن کیلئے جھگڑا، شادی منسوخ کردی گئی

دونوں خاندانوں کے بزرگوں میں جہیز کی بات چیت بھی مکمل ہوگئی۔ منگنی کی رسم میں گوشت والی غذائیں تیارکی گئیں۔اس موقع پر لڑکے کے رشتہ داروں نے نلی کے سالن کا مطالبہ کیا۔

حیدرآباد: نلی کے سالن کے لئے ہوئے جھگڑے کے بعد شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے مٹ پلی منڈل کے رہنے والے لڑکے کی شادی ضلع نظام آباد کی لڑکی کے ساتھ طئے پائی۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
غریبوں کو مکانات نہ ملنے پر آواز تنظیم کا کلکٹر سے رجوع
نظام آباد میں وزیر صحت دامودرراج نرسمہا نے پی ایچ سی، ایم سی ایچ، کریٹیکل کیئر یونٹس کا افتتاح کیا
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اقراء مشن ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، کے ۴۰ سالہ ‘روبی جوبلی’ جشن کا شاندار انعقاد

دونوں خاندانوں کے بزرگوں میں جہیز کی بات چیت بھی مکمل ہوگئی۔ منگنی کی رسم میں گوشت والی غذائیں تیارکی گئیں۔اس موقع پر لڑکے کے رشتہ داروں نے نلی کے سالن کا مطالبہ کیا۔

اس معاملہ پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوا۔یہ جھگڑا دیکھتے ہی دیکھتے بڑھ گیا جس کے بعد دونوں خاندان پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور شادی کی تقاریب منسوخ کردی گئی۔