سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

کون بنے کا کروڑ پتی ریالٹی شو میں ریونت ریڈی کے متعلق سوال

لڑکی نے حاضرین کے جواب پر اعتماد ظاہر کیا اور ریونت کہا۔ اسی طرح وہ دوسرے مرحلہ کیلئے اہل قرار پائی۔ یہ ایپی سوڈ 15 دسمبر کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔

حیدرآباد: بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی میزبانی میں منعقد ہونے والے مقبول عام شو کون بنے گا کروڑ پتی میں، چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی کے متعلق سوال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے 40 ہزار روپے کیلئے ایک سوال میں حصہ لے رہی لڑکی سے سوال کیا کہ حال ہی میں اے ریونت ریڈی نے کس ریاست کے چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بجٹ میں تلنگانہ نظرانداز‘شہر میں زیر وفلکسیز آویزاں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

انہوں نے لڑکی کو آپشن دیا تھا کہ چھتیس گڑھ، تلنگانہ، مدھیہ پردیش یا آندھرا پردیش۔ تاہم لڑکی جواب دینے میں ناکام رہی۔ کافی دیر غور کرنے کے بعد لڑکی نے لائف لائن کا استعمال کیا۔ حاضرین میں موجود اکثریت نے تلنگانہ کا جواب دیا۔

 لڑکی نے حاضرین کے جواب پر اعتماد ظاہر کیا اور ریونت کہا۔ اسی طرح وہ دوسرے مرحلہ کیلئے اہل قرار پائی۔ یہ ایپی سوڈ 15 دسمبر کو ٹیلی کاسٹ کیا گیا۔