مشرق وسطیٰ

شام میں امریکی فضائی حملے میں ملیشیا کے پانچ ارکان ہلاک

برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ دیر الزور کے صحرائے القریہ میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔

دمشق: مشرقی شام میں منگل کو امریکی فضائی حملوں میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے پانچ ارکان ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکے ناقابل قبول:اقوام متحدہ
عرب وزرائے خارجہ کا شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شامل کرنے پراتفاق
زلزلہ متاثرین سے لوٹ مار اور دھوکہ دینے والے48 افراد گرفتار

سیریئن ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے یہ اطلاع دی ہے۔

برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ دیر الزور کے صحرائے القریہ میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت ہوئے جب ایران نواز ملیشیا کی طرف سے فائر کیا گیا راکٹ شمال مشرقی شام کے صوبہ الحسکہ کے دیہی علاقوں میں امریکی اڈے کے قریب گرا۔

دریں اثناء آبزرویٹری نے کہا کہ دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ بیس کے اندر امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم ذرائع سے وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

آبزرویٹری کے مطابق، امریکی جنگی طیاروں کو کئی گاؤوں پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو عراقی سرحد کے قریب دیر الزور کے دیہی علاقوں میں واقع مایادین شہر تک پہنچے۔

کسی اضافی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔