حیدرآباد

رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد

سابق تلنگانہ حکومت میں مساجد کو شہید کرنے کی وجہ سے اس حکومت کو تلنگانہ میں اقتدارسے محروم ہونا پڑاتھا۔ تلنگانہ کی عوام نے کانگریس کو سیکولر حکومت سمجھ کر اقتدار سونپا؛مگر افسوس ان کے دور اقتدار میں بھی مساجد شہید کی جارہی ہے۔

حیدر آباد: مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ معین آبادضلع رنگاریڈی چلکور ولیج قطب شاہی مسجد کو رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں قطب شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا جس کی ریاستی جمعۃ علماء سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اور حکومت کو متنبہ کرتی ہے کہ آپ کی حکومت بنے کے بعد سے یہ دوسری مسجد پر حملہ ہے۔

متعلقہ خبریں
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

سابق تلنگانہ حکومت میں مساجد کو شہید کرنے کی وجہ سے اس حکومت کو تلنگانہ میں اقتدارسے محروم ہونا پڑاتھا۔ تلنگانہ کی عوام نے کانگریس کو سیکولر حکومت سمجھ کر اقتدار سونپا؛مگر افسوس ان کے دور اقتدار میں بھی مساجد شہید کی جارہی ہے۔

 حکومت کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔تاکہ آئندہ سے ایسے واقعات پیش نہ آئے اور ریاستی جمعےۃ علماء حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ اس مسجد کو شہید کرانے میں جو بھی افراد ملوث ہے ان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ان کو فوراگرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

یہ خوش اچھی بات ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود کے اسپیشل سکریٹری جناب تفسیر اقبال صاحب جناب فہیم قریشی صاحب اور صدر نشین وقف بورڈ جناب عظمت اللہ حسینی صاحب نے فورا معین آباد پہنچ کر حالات کا جائزہ لیامسجد کی دوبارہ تعمیر اور سنگ بنیاد رکھا۔

 حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی ہدایت پر جمعےۃ علماء کا ایک وفد نے شہید قطب شاہی مسجد کا دورہ کیا اور حالات کا  جائزہ لیا۔صدر محترم کی ہدایت پر محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے جناب تفسیر اقبال صاحب جناب عظمت اللہ حسینی صاحب سے بات چیت کی اور انہوں نے تیقن دیا کہ فورا اقدام کیا جائے گا۔ اور آئندہ کے مسجد کے کام کے سلسلہ میں جمعۃ علماء رابطہ میں رہی گی۔