مشرق وسطیٰ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ‘جمعہ سے پہلے’ شروع نہیں ہوگی: رپورٹ

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنگ بندی "جمعہ سے پہلے" نہیں ہوگی۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے جمعرات کے روز ایجنسی کو بتایا کہ لڑائی میں ابھی "کوئی توقف" نہیں ہوگا۔

غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت جنگ بندی "جمعہ سے پہلے” نہیں ہوگی۔ ایک اسرائیلی اہلکار نے جمعرات کے روز ایجنسی کو بتایا کہ لڑائی میں ابھی "کوئی توقف” نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں
حماس قائد اسمٰعیل ھنیہ، جنگ بندی بات چیت کے بعد مصر سے روانہ
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس

خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے ایک دیگر اہلکار کے حوالے سے کہا کہ جنگ بندی مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (08:00 GMT) پر شروع ہونے کی توقع ہے۔

اسرائیلی اخبار Haaretz نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس کے ساتھ معاہدے کی ٹائم لائن طے ہونے تک غزہ میں لڑائی نہیں رکے گی۔

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے کہ وہ غزہ میں چار روزہ جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں، جس میں تمام جنگی کارروائیاں بند ہو جائیں گی اور 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 50 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ہوگی۔

a3w
a3w