رادھا کرشنن کی حلف برداری تقریب، نائیڈو، پون کلیان اور گورنر کی شرکت
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو، ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان اور ریاست کے گورنر ایس اے نذیر نے جمعہ کے روز دہلی میں سی پی رادھا کرشنن کی بحیثیت نائب صدر جمہوریہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
امراوتی (آئی اے این ایس) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو، ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان اور ریاست کے گورنر ایس اے نذیر نے جمعہ کے روز دہلی میں سی پی رادھا کرشنن کی بحیثیت نائب صدر جمہوریہ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
چندرا بابو نائیڈو جن کی تلگودیشم پارٹی، مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی اہم شراکت دار ہے، اُن اہم ترین شخصیتوں میں شامل ہیں جنہوں نے راشٹرا پ تی بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ سی پی رادھا کرشنن نے آج دہلی میں راشٹرا پتی بھون میں اپنے عہدہ و راز داری کا حلف لیا۔
نائیڈو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ، ملک کے15 ویں نائب صدر جمہوریہ کی حیثیت سے حلف لینے پر رادھا کرشنن کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اور وہ، کرشنن سے ان کی بہتر میعاد کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔
پون کی پارٹی جنا سینا بھی این ڈی اے کی حلیف ہے۔ رادھا کرشنن کی تقریب حلف برداری میں پون کلیان نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ وی بالا شوری اور اودئے سرینواس ٹنگیلا کے ساتھ شرکت کی جبکہ گوا کے گورنر اشوک گجپتی، راجو بھی شریک تقریب تھے، راجو نے چیف منسٹر نائیڈو سے خیر سگالی ملاقات کی۔
نائیڈو کے فرزند و ریاستی وزیر این لوکیش نے 15 ویں نائب صدر جمہوریہ رادھا کرشنن کو مبارکباد دی۔ سابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے بھی تقریب میں شرکت کی اور انہوں نے سی پی رادھا کرشنن کو مبارکباد دی۔