تلنگانہ

حیدرآباد میں وارڈایڈمنسٹریشن سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ:کے ٹی آر

شہر حیدرآباد میں وارڈایڈمنسٹریشن سسٹم (وارڈ انتظامی نظامی) اپنانے کی سمت ایک اورقدم اٹھاتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راما راؤ نے اس نئے نظام کے منصوبہ پر جامع تبادلہ خیال کے لئے تفصیلی جائزہ اجلاس طلب کیا۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں وارڈایڈمنسٹریشن سسٹم (وارڈ انتظامی نظامی) اپنانے کی سمت ایک اورقدم اٹھاتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقیات کے تارک راما راؤ نے اس نئے نظام کے منصوبہ پر جامع تبادلہ خیال کے لئے تفصیلی جائزہ اجلاس طلب کیا۔

یہ اجلاس نئے سکریٹریٹ میں چہارشنبہ کے روزمنعقد کیاگیاجس میں ریاستی وزیر نے ریاستی حکومت کے مقصداورنئے نظام کے مقاصد پراظہارخیال کیا۔چیف منسٹرکے چندر شیکھرراؤکی قیادت میں اختیارات کوغیر مرکوز کرنے کے سلسلہ میں اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات کا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کوعوام کی دہلیز تک لیجانے کے لئے نئے اضلاع‘ریونیوڈیویژن‘ منڈلس کی تخلیق کی گئی۔

اس کے ساتھ عوام اور انتظامیہ کے درمیان خلیج کوکم کرنے کے لئے حکومت نے نئے بلدیات اور گرام پنچایتیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر کے ویژن کے مطابق دارڈایڈمنسٹریشن سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ کے ٹی آر نے مزید کہاکہ سرکل یازونل دفاتر جانے کے بجائے نیا نظام‘عوام کے لئیمسائل کی یکسوئی‘کام کرانے‘ شکایتوں کے اندراج اوردیگر کاموں کے لئے وارڈدفاتر سے رجوع ہونے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ان وارڈدفاتر میں عوام‘حکومت کوتجاویز بھی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے نظام سے حکومت کوعوام کودرپیش مسائل سے واقفیت اوران مسائل کی عاجلانہ یکسوئی میں مدد ملے گی۔جی ایچ ایم سی کے تمام 150 وارڈز میں وارڈدفاتر قائم کئے جائیں گے۔

ہر ایک وارڈدفتر میں 10کے قریب عہدیدار دستیاب رہیں گے۔وارڈگورننس سسٹم کے تحت ہروارڈدفترکاانچارج اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کے رتبہ کاایک عہدیداررہے گا۔اسسٹنٹ میونسپل کمشنر کے تحت صفائی‘برقی سربراہی‘ روڈز‘مینٹینس انٹومولوجی ونگ‘وٹرنری‘ ٹاؤن پلاننگ‘واٹر بورڈاور دیگر ونگس کے عہدیدار موجود رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کے پروگراموں کونافذکرنے کے ساتھ یہ عہدیدار‘عوام سے شکایاتیں نہ صرف وصول کریں گے بلکہ ان شکایتوں کا ازالہ بھی کریں گے۔ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و شہری ترقیات نے عہدیداروں کو ماہ مئی کے اواخر تک وارڈایڈمنسٹریشن سسٹم (وارڈ انتظامی نظام)کونافذکرنے اورٹیموں کوتیارکرنے کی ہدایت دی۔

یہ ٹیمیں‘ارکان اسٹاف پرمشتمل رہیں گی جنہیں وارڈآفس (دفاتر) کے لئے تفویض کیاجائے گا۔مقصداورمقاصد‘ کام کے طریقہ کاردیگر پہلوؤں پرانہیں تربیت فراہم کرناچاہئے۔انہوں نے عہدیداروں سے کہاکہ تمام وارڈدفاتر یکساں اور شہری دوست ہوناہوگا۔

وزیر کے ٹی آر نے مزید کہاکہ وارڈآفیسرس کونئی ٹکنالوجیز سے لیس ہونے اور ٹکنالوجی کا بہتر استعمال کرنے کے ساتھ سوشل میڈیا کا موزوں استعمال کرنا چاہئے۔کے ٹی آر نے کہاکہ وارڈایڈمنسٹریشن سسٹم‘ عوام کوبلدی خدمات کی فراہمی کویقینی بنانے میں تاخیر ہونے نہیں دے گا۔اس اجلاس میں اسپیشل چیف سکریٹری اروندکمار‘ منیجنگ ڈائرکٹر واٹر ورکس داناکشور‘جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی ایس لوکیش کمار اور دیگر محکموں کے عہدیدارشریک تھے۔

a3w
a3w