تلنگانہ

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کی کانگریس میں واپسی؟

انہوں نے پوچھا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس کو جیت ملی ہے تو کیا تلنگانہ میں بھی جیت ملے گی؟

حیدرآباد: بی جے پی لیڈرکومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے کانگریس میں واپسی کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دراصل ان کے خلاف پروپگنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک کے نتائج کے بعد کانگریس میں انہیں واپس لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے پوچھا کہ اگر کرناٹک میں کانگریس کو جیت ملی ہے تو کیا تلنگانہ میں بھی جیت ملے گی؟

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کانگریس میں واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کے سی آر کو ہٹانے کے لئے بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

راج گوپال نے کہا کہ اگر وہ کنٹراکٹ کے لئے پارٹیاں بدلتے تو کبھی کے حکمران جماعت بی آرایس میں شامل ہوجاتے کیونکہ کے سی آر نے انہیں کئی بار بی آر ایس میں شامل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی تلنگانہ میں بی آر ایس کی متبادل پارٹی ہے۔ اگر ہم کے سی آر کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ مودی اور امیت شاہ کی قیادت سے ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لئے انہوں نے سنیل بنسل سے ایک گھنٹے تک بات کی۔