دہلی

راج ناتھ سنگھ کے بیان پرراگھوچڈھا کی تنقید

راج ناتھ سنگھ نے چندی گڑھ میں ایک ریالی سے خطاب میں یہ بات کہی تھی۔ چڈھا نے کہاکہ کسی نے راج ناتھ سنگھ کو پنجاب کے تعلق سے گمراہ کیا ہے۔ میں راج ناتھ سنگھ سے کہناچاہوں گا کہ منی پورجل رہا ہے۔

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکن راجیہ سبھا راگھوچڈھا نے اتوار کے دن مرکز اور وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کو ان کے اس بیان کیلئے نشانہ تنقید بنایاکہ پنجاب‘ ہماچل پردیش اور ہریانہ کے عوام نظم وضبط کی صورتحال پر مرکز پر زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
متوسط طبقہ کیلئے عام آدمی پارٹی کا منشور جاری
اسرائیلی وزیر دفاع کا لبنان میں بھی محاذ جنگ کھولنے کا اشارہ
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل

 راج ناتھ سنگھ نے چندی گڑھ میں ایک ریالی سے خطاب میں یہ بات کہی تھی۔ چڈھا نے کہاکہ کسی نے راج ناتھ سنگھ کو پنجاب کے تعلق سے گمراہ کیا ہے۔ میں راج ناتھ سنگھ سے کہناچاہوں گا کہ منی پورجل رہا ہے۔ لاکھوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں‘ہزاروں مرچکے ہیں۔ ساری ریاست تباہ ہوچکی ہے۔

 مرکز اور منی پور دونوں جگہ بی جے پی کی حکومت ہے۔ ڈبل انجن سرکارناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ کو ان ریاستوں پر توجہ دینی چاہئیے جن کی لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داری مرکز کے پاس ہے۔قبل ازیں وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے پنجاب میں نظم وضبط کی صورتحال پرتشویش ظاہرکی تھی۔