دہلی

راہول اورپرینکا نے مسلسل بارش کی وجہ سے وائیناڈ کا دورہ منسوخ کر دیا

گاندھی اور واڈرا چہارشنبہ کی صبح لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے تھے۔ گاندھی نے منگل کی دیر رات ایکس پر بتایا کہا، "محترمہ پرینکا اور میں کل وائیناڈجانے والے تھے تاکہ لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔

وائیناڈ: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے کیرالہ کے وائیناڈکے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ منسوخ کردیا۔

متعلقہ خبریں
مودی حکومت نے آر ٹی آئی قانون کو کمزور کرنے کی مسلسل کوششیں کی ہیں: کانگریس
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
عصمت دری کے بعد خاتون ڈاکٹر کا قتل دل دہلا دینے والا ہے: پرینکا
عوام غیر محفوظ تعمیرات کی قیمت چکارہے ہیں: راہول گاندھی
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی

گاندھی اور واڈرا چہارشنبہ کی صبح لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے والے تھے۔ گاندھی نے منگل کی دیر رات ایکس پر بتایا کہا، "محترمہ پرینکا اور میں کل وائیناڈجانے والے تھے تاکہ لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں اور حالات کا جائزہ لیں۔

"مسلسل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ہمیں حکام نے مطلع کیا ہے کہ ہم دورہ نہیں کر سکتے ۔” انہوں نے کہا، ‘میں وائیناڈکے لوگوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم جلد از جلد دورہ کریں گے۔ "اس دوران، ہم صورت حال پر قریب سے نظر رکھ رہے ہیں اور تمام ضروری مدد فراہم کریں گے۔” انہوں نے کہا، ’’ہماری ہمدردی اس مشکل وقت میں وائیناڈکے لوگوں کے ساتھ ہے۔

دریں اثنا، محترمہ واڈرا نے کہا، "وائناڈ کے میرے بھائیو اور بہنو، اگرچہ ہم کل وائیناڈنہیں آسکتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہمارا دل آپ کے ساتھ ہےاور ہم آپ سب کے لیے دعاگو ہیں۔”

a3w
a3w