راہل نے سکھوئی طیارہ حادثے میں دو پائلٹوں کی موت پر اظہارِ افسوس کیا
مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’ہندستانی فضائیہ کے بہادر جوان اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دوراگکر کے طیارہ حادثے میں شہید ہونے کی خبر نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔
نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے فضائیہ کے سکھوئی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’ہندستانی فضائیہ کے بہادر جوان اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دوراگکر کے طیارہ حادثے میں شہید ہونے کی خبر نہایت افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔
میں ہندستان کے ان بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ غم کی اس گھڑی میں پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ ہندستانی فضائیہ کا سکھوئی 30 طیارہ جمعرات کے روز آسام کے کاربی آنگلونگ علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ اس حادثے میں دونوں بہادر پائلٹوں کی موت ہوگئی۔ فضائیہ نے جمعہ کے روز دونوں پائلٹوں کے انتقال کی تصدیق کی۔