حیدرآباد

ٹمریز طلبہ کا جے ای ای مینس امتحان میں بہترین مظاہرہ

ٹمریز کی جانب سے جونیئر کالجس کے طلبہ کو بہترین تربیت فراہم کی گئی۔ 93 طلبہ منجملہ 66 طلباء اور 27 طالبات نے جے ای ای مینس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: سکریٹری تلنگانہ مائنارٹیز ریسیڈنشیل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس سوسائٹی (ٹمریز) بی شفیع اللہ آئی ایس ایف نے بتایا کہ ٹمریز جونیئر کالجس کے 93 طلبہ نے جے ای ای مینس امتحان میں اچھے فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
یو جی نیٹ۔24 کیلئے درخواستوں کے ادخال کا آغاز
امتحان کی تیاری کیسے کریں، کیسے لکھیں؟ الخیر سوسائٹی کی جانب سے لکچر
آیوشمان کھرانہ امریکہ اور برطانیہ میں پرفارم کریں گے
انٹر سال اول کے ریاضی، زوالوجی اور ہسٹری امتحانات کا پرامن انعقاد
آندھرا پردیش میں اتوار کو تحریری ٹسٹ، 5لاکھ امیدواروں میں مقابلہ

 ٹمریز کی جانب سے جونیئر کالجس کے طلبہ کو بہترین تربیت فراہم کی گئی۔ 93 طلبہ منجملہ 66 طلباء اور 27 طالبات نے جے ای ای مینس امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ جن کی تفصیلات اس طرح ہے۔ بارکس جونیئر کالج کے محمد مجاہد نے 99.34 فیصد کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔

جبکہ راجندر نگر کے طالبعلم جی ودیا ساگر نے 92.92 فیصد حاصل کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ اسی طرح بارکس کے سفیان محی الدین نے 92 فیصد نشانات حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام پایا۔ راجندر نگر کے شیخ تبریز 90.40 فیصد کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔

 عادل آباد کی معاویہ سعیدہ نے 90 فیصد کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا۔ یہ تمام طلبہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور‘ مشیر حکومت تلنگانہ اے کے خان صدر ٹمریز نے تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

 بی شفیع اللہ نے کہا کہ جے ای ای مینس میں اہل قرار دیئے جانے والے 93 طلبہ کو جے ای ای اڈوانسڈ امتحان کے لئے بہترین تربیت دی جائے گی تاکہ وہ ملک کے اعلیٰ کالجس میں داخلہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا نظریہ غریب اقلیتی طلبہ کو انگلش میڈیم سے معیاری تعلیم دلانا ہے۔

 ان طلبہ کو کارپوریٹ اداروں جیسی اعلیٰ معیاری تعلیم اور تغذیہ سے بھرپور غذا فراہم کی جاتی ہے۔ علاوہ ازیں کوچنگ میٹرل بھی دیا جاتا ہے۔ انہوں نے سرپرستوں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو ٹمریز اسکولس و جونیئر کالجس میں داخلہ دلوائیں۔