جموں و کشمیر

راہول گاندھی اور عمر عبداللہ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کو پھر سے زندہ کرنا چاہتے ہیں:جی کشن ریڈی

کشن ریڈی نے کہاکہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا ۔مرکزی وزیر کے مطابق دفعہ370کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔

جموں: نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے جموں وکشمیر الیکشن امور کے انچارج جی کشن ریڈی کا کہنا ہے جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات میں لوگوں کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو انہیں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا ساتھ دینا ہے یا ترقی کا راستہ چننا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

متعلقہ خبریں
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ جتنے بھی وعدئے کئے انہیں پورا کیا گیا ۔مرکزی وزیر کے مطابق دفعہ370کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا:’گزشتہ سات دہائیوں سے جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق سلب کئے جارہے تھے تاہم آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد سبھی طبقوں سے وابستہ لوگوں کو انصا ف ملاہے۔ ‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات غیر معمولی اہمیت کے حامل ہے کیونکہ یہ الیکشن صرف بھاجپا کے لئے چناو نہیں بلکہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے خلاف اعلان جنگ ہے۔

جی کشن ریڈی نے کہا :’راہل گاندھی اور عمر عبداللہ کا مقصد جموں وکشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کو پھر سے زندہ کرنا ہے لیکن بھاجپا اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ ‘ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کا مقصد پاکستان اور اس کے پراکسیوں کو اسمبلی انتخابات میں جیت سے روکنا ہے۔

مرکزی وزیر کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اتحاد جموں وکشمیر کے لئے خطرناک ہے کیونکہ دونوں پارٹیاں علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے تئیں نرم گوشہ رکھتی ہیں ۔

جموں وکشمیر الیکشن امور کے انچارج جی کشن ریڈی کا کہنا ہے جموں وکشمیر میں ہونے والے انتخابات میں لوگوں کے پاس دو ہی راستے ہیں یا تو انہیں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کا ساتھ دینا ہے یا ترقی کا راستہ چننا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کو برباد ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر ترقی یافتہ ۔ ریڈی نے کہا کہ بی جے پی جلد ہی اپنا منشور جاری کرے گی جس میں تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گااور یہ کہ ہمارا منشور امن ، خوشحالی اور ترقی کی بات کرئے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ہمیشہ جموں صوبے کو نظر انداز کیا ۔