شمالی بھارت

جبلپور کے دواخانہ میں مہیب آگ‘ 10 افراد ہلاک

مدھیہ پردیش کے جبلپور میں پیر کے دن ایک دواخانہ میں مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوئے۔

جبلپور: مدھیہ پردیش کے جبلپور میں پیر کے دن ایک دواخانہ میں مہیب آگ بھڑک اٹھی۔ کم ازکم 10 افراد ہلاک ہوئے۔

عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ کئی فائر ٹنڈرس آگ بجھانے نیولائف ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل پہنچے۔ آگ جس وقت بھڑک اٹھی اس وقت کئی افراد بشمول مریض اور دواخانہ کا عملہ اندر موجود تھے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر طبی تعلیم وشواس سارنگ نے کہا کہ آگ بھڑک اٹھنے کی حقیقی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا لیکن شارٹ سرکٹ ایک وجہ ہوسکتی ہے۔

تمام مریضوں کو قریبی دواخانوں میں منتقل کردیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس جبلپور سدھارتھ بہوگنا نے بتایا کہ کم ازکم 10جانیں گئی ہیں۔ پاور کٹ کے بعد جنریٹر سے الکٹریسٹی سپلائی چینج اوور کے دوران شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی ہوگی۔

علی الصبح 4:30 بجے دواخانہ کے گراؤنڈ فلور پر بھڑک اٹھی آگ نے 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا اور مہلوکین کے ورثا کو فی کس 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔

a3w
a3w